اے صاحبِ منصور

Posted in دھوپ کا خیمہ


اے صاحبِ منصور
فتح محمد خان تمہارے دادا تھے
ایک بڑے انسان تمہارے دادا تھے
ایک صدی سے چار برس کم کی عمر میں رحلت فر ما ئی
ساری عمر مسلسل محنت کی
مرتے دم تک کام کیا
اور مشقت سے جو مال کمایا
صرف وہی کچھ کھایا
عزت اور وقار سے جی کر
میرے جیسے بیٹوں کو پروان چڑھا یا
یعنی میں نے ایک حرام کا لقمہ بھی
ساری عمر نہیں کھا یا