یا نبی ﷺ

Posted in آفاق نما

 

یا نبی ﷺ


منافقت کے مہیب ساغرے میرے لب کو امان دے دے
صداقتوں کے عظیم لشکر کی شہرِ دل کو کمان دے دے


شکستہ آنگن سے دھوپ کرنیں نجانے کب کی بچھڑ چکی ہیں
امارتوں کے عظیم محلوں کو میرے گھر کا دھیان دے دے


اندھیری شب کے عذاب لمحوں کوچاندنی کے گلاب دے کر
بدر رتوں کے جمیل موسم کومیرے دکھ کا گمان دے دے


جمال صبحوں کو بھیج آقا خزاں کی راتوں سے ڈر گیا ہوں
اجاڑ اشکوں کی جرأتون کوعزیمتوں کی چٹان دے دے


اجال اشکوں سے میری آنکھوں کے نیم تاریک آنگنوں کو
رفاقتوں کے ندیم ساحل کا موجِ غم کا نشان دے دے


لبوں کی مجروح جنبشوں سے نکل کے آگے تلاوتیں ہوں
دلوں کی پر درد بستیوں کو بشا رتوں کا گیان دے دے