قرآن کا گیت

Posted in عہد نامہ

قرآن کا گیت

دریچوں پر اذانِ صبح کی دستک برابر ہے
زمیں اللہ کی ہے اور سب کا حق برابر ہے
فریبِ دین و دنیا غاصبوں کا کام صدیوں سے
خدا پر رزق کی تقسیم کا الزام صدیوں سے
مساواتِ محمد میں مقدر تک برابر ہے
زمیں اللہ کی ہے اور سب کا حق برابر ہے
دریچوں پر اذانِ صبح کی دستک برابر ہے



ضرورت سے زیادہ مال وزراپنا نہیں ہوتا
جہاں ہم خود نہیں رہتے وہ گھر اپنا نہیں ہوتا
کرایہ خاک کا اور سود کی کالک برابر ہے
زمیں اللہ کی ہے اور سب کا حق برابر ہے
دریچوں پر اذانِ صبح کی دستک برابر ہے
جودولت جمع کرتے ہیںانہیں خبریں دیںدوزخ کی
پتائی کروٹیں زرسے، انہیں قبریں دیں دوزخ کی
ڈرو۔دنیا میں بھی اس کی پکڑبے شک برابر ہے
زمیں اللہ کی ہے اور سب کا حق برابر ہے
دریچوں پر اذانِ صبح کی دستک برابر ہے