عالمی مقابلہ شطرنج

Posted in عہد نامہ

عالمی مقابلہ شطرنج

سارے عالم میں
شطرنج کی ایک بساط بچھی ہے
ایک طرف گمنام پیادے
ایک طرف ساماں حرب سے لیس
 نامی گرامی ہاتھی ہیں
اور مسلسل گولہ باری کرنے والی توپیں ہیں
اڑنے والے گھوڑے ہیں
ایک وزیر با تدبیر کے لاکھوں چہرے ہیں
شاہ جہاں کے حکم سے قتل و غارت جاری ہے
ایک طرف ہیں صرف پیادے
مرنے والے
لیکن شاہ کوپیدلی مات بھی ہو سکتی ہے
سارے عالم میں شطرنج کی ایک بساط بچھی ہے