گم شدہ دوست چاندنی کے نام

Posted in میں عشق میں ہوں

اک لڑکی کلی کیسی

چاندی کے ورق جیسی، سونے کی ڈلی جیسی

اک لڑکی چنبلی سی

معشوق وہ رنگوں کی، خوشبو کی سہیلی سی

اک لڑکی گلابوں سی

و ہ برف کے موسم میں، ہنزہ کی شرابوں سی

وہ نام نزاکت کا

الھڑ سی جوانی پر، جوبن تھا قیامت کا

موسم کی ادا جیسی

وہ سندھ کے ساحل پر چیتر کی ہوا جیسی

سورج کی کرن جیسی

ریشم سے ملائم وہ، مخمل کے بدن جیسی

وہ دوست کتابوں کی

تھی دن کے اجالے میں، وہ رات ثوابوں کی

کیا جانیے ہستی میں

اب چاندنی رہتی ہے، کس چاند کی بستی میں