درویش

Posted in تین کواڑ


درویش

عجب آدمی ہوں
شکایت نہیں ہے کسی سے بھی مجھ کو
کسی نہ کسی سے شکایت تو ہوتی ہے ہر شخص کو
کسی کو خدا سے شکایت کہ اس نے
دعا کے دریچہ کی درزوں میں کچھ بھر دیا ہے
کسی کو گلہ ہے
ملا ہے بڑی دیر سے تُو
کسی کو شکایت غلط موسموں کے تعلق سے ہے
جواچھی رُتوں میں کسی نے نبھا یا نہیں
کسی کو گلہ دھوپ کی قہر سے کہ پیڑوں کے سائے میسر نہیں
بادلوں سے شکایت کسی کو
کہ سورج سے اب وصل ممکن نہیں
مگرمیں۔۔عجب آدمی ہوں
کسی کو بھی مجھ سے شکایت نہیں