کونسا آدم

Posted in تین کواڑ


کونسا آدم

میں محی الدین ابن عربی کے ساتھ
رات کے آخری پہر میں
حرم کے مینار پر بیٹھ کر
اللہ کی عبادت کر رہا تھا
اس وقت صرف چند پرندے
خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے
اچانک میں نے دیکھا
کہ یکدم ہزاروں لوگ خانہ کعبہ کا طواف کرنے لگتے ہیں
ہم دونوں نیچے اتر آئے اوران سے پوچھا
تم کون ہو۔
انہوں نے ہم سے کہا۔۔
تم کون ہو۔۔
تو ابن عربی بولے
میں ابنِ آدم ہوں
وہ کہنے لگے
وہی آدم۔۔۔۔
جو ابھی ساٹھ ہزار سال پہلے آیا تھا