جہالت کا عالم

Posted in تین کواڑ

جہالت کا عالم

’’یہ کیا معمہ ہے
جب ہم ڈلفی کاہنہ سے پوچھتے ہیں
کہ یونان میں سب سے عقل مند آدمی کون ہے
تو وہ تمہارا نام لیتی ہے۔
اور جب تم سے پوچھتے ہیں
توتم کہتے ہو‘‘
میں کچھ نہیں جا نتا
’’میں بھی سچ کہتا ہوں اورغلط وہ بھی نہیں کہتی۔
ہم سب کچھ نہیں جانتے۔
ہم سب جاہل ہیں۔
تم میں اور مجھ میں صرف اتنا فرق ہے
کہ تماپنی جہالت کا علم نہیں رکھتے۔
اور میں اپنی جہالت کا عالم ہوں۔‘‘