بڑھیا اور بادشاہ

Posted in تین کواڑ

بڑھیا اور بادشاہ

ایک نیک دل بادشاہ
صحرائی سفر میں ایک بڑھیا کے خیمے کے پاس رکا۔
بڑھیا سے ادھر ادھر کی باتوں کے بعداس نے پوچھا
’’تمہیں بادشاہ کا بھی کوئی پتہ ہے؟‘‘
کہنے لگی
’’مجھے اس کی خبر رکھنے کی کیا ضرورت ہے کیا کبھی اس نے آکر میری خبر دریافت کی ہے‘‘
بادشاہ نے کہا
’’آپ اتنی دور صحرا میں بیٹھی ہیں وہ بھلا یہاں کی خبر کیسے رکھ سکتا ہے‘‘
بڑھیا کہنے لگی
’’جن علاقوں کی وہ خبر نہیں ر کھ سکتاان پر حکومت کیوں کرتا ہے