ادھوری خواہشوں میں منصور کی تلاش

Posted in تین کواڑ


ادھوری خواہشوں میں منصور کی تلاش

میری خواہش ہے پھر مثنوی معنوی
کوئی تحریر ہو
وقت پھر کوئی سعدی شیرازی پیدا کرے
؂۔پھر کسی اقبال کی آواز آئے مجھے
ْ۔پھر کوئی شاہ حسین ڈالے دھمال
۔پھر کوئی وارث شاہ کے بیلے میں اپنے البیلے ساجن کو ڈھنڈتا پھرے
پھر پیر فرید کی روہی میں کسی مٹیار کا درشن ہو۔
پھر کوئی میاں محمد بخش کسی لڑکی کو شام سے پہلے گھر جانے کی تلقین کرے۔
پھر کسی ٹھگوں کے ٹھگ کو ٹھگنے والے بھلے شاہ سے ملاقات ہو۔
پھر کوئی سلطان باہوچنبیلی کی بوٹی کی مدح سرائی کرے۔
مگر میری کوئی خواہش کیسے پوری ہو سکتی ہے
میں تو منصور آفاق بھی نہیں بن سکا