تاریخ جھوٹ بولتی ہے

Posted in تین کواڑ

تاریخ جھوٹ بولتی ہے
(خوبصورت بہن سے شادی کی خواہش میں دو بھائیوں کی کوشش)


قابیل نے مہینوں دھرتی پہ ہل چلائے
گندم اگا کے لایا وہ قربان گاہ میں
قربانی اس کی فطرتِ انسان کے تھی قریب
منظور وہ خدا کی ہوئی بارگاہ میں
ہابیل لایا گوشت کسی جاندار کا
اس کا عمل زمین پہ بے وجہ ظلم تھا
بجلی گرادی خون سے لتھڑے شکار پر
اللہ نے جلا دیا وہ فعلِ ناروا
آدم کے فیصلے پہ کوئی تبصرہ نہیں