دل فریب فریب

Posted in تین کواڑ

دل فریب فریب

بے شک جمہوریت ڈکٹیٹروں کے خلاف ایک لپکتی ہوئی تلوار ہے۔
لوگوں کے حقوق چھیننے والوں سے لوگوں کا خوبصورت انتقام ہے۔
لیکن یہ جو جمہوریت ہمارے خوابوں کے گلی کوچوں میں برہنہ سر پھرتی ہے۔
ذرا غور سے اس کے الجھے ہوئے گیسوؤں کو دیکھو۔۔
اس کی آنکھوں میں درد کے لہراتے ہوئے سائے کچھ کہہ رہے ہیں۔۔۔
یہ وہ جمہوریت ہے
جہاں غریب آدمی ووٹ دینے کا حقدار ہے
ووٹ لینے کا حقدارنہیں۔
یہ وہ جمہوریت ہے
جہاں بیس فیصد لوگوں کی رائے کواسی فیصد لوگوں کی رائے پر اہمیت حاصل ہے۔
اور اس پر ستم یہ کہ ووٹ کا حقدار کون ہے
یہ فیصلہ ذرائع ابلاغ کی راہداریوں میں ہوتا ہے