سوال کیا ہے

Posted in تین کواڑ


سوال کیا ہے


سوال وہ اسم اعظم ہے
جو علم کے درباز کرتا ہے۔۔
سوال وہ چراغ ہے
جو باطن کی لا مکانی میں روشنی طلوع کرتا ہے۔
سوال دیا سلائی کا وہ شعلہ ہے جس سے شمع منور ہوتی ہے۔
سوال کو تلاشِ ذات کی پہلی منزل کہا جاتا ہے
سوال انسان ہے اور انسان نے کہا تھا’’انسان کسی شے کی تلاش میں ہے۔
اِسی تلاش میں
تمام کائنات کو چھان ڈالتا ہے۔
چیونٹی سے لے کر ہاتھی تک کے دھڑکتے دلوں کو ٹٹولتا ہے
اور پِھر آدم وحوا کی طرف متوجہ ہو کر
ان نبضوں پر اپنی انگلیاں رکھ دیتاہے
مگر کہیں بھی اسے اس کی تلاش کا ثمر نہیں ملتا
لیکن جب وہ اپنی تلاش اپنی ذات کے اندر شروع کر دیتا ہے،
تو اُس کی تلاش فروز مندیوں اور کا مرانیوں سے ہمکنار ہوتی ہے‘‘
اسی تلاش کا دوسرا نام سوال ہے۔
سوال کیا ہے۔
شاید یہ سوال ابھی تشنہء جواب ہے